news
English

دوسرے پاک نیوزی لینڈ ٹی20 میچ کےلیے راولپنڈی کے موسم کی پیشگوئی

ہفتے کےروز شیڈول دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے آؤٹ لک زیادہ امید افزا لگتا ہے۔

دوسرے پاک نیوزی لینڈ ٹی20 میچ کےلیے راولپنڈی کے موسم کی پیشگوئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی۔ گذشتہ روز پہلا میچ راولپنڈی میں بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔  
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث محض دو گیندوں کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کےروز دونوں فریقوں کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ سے قبل بارش کا امکان کم ہو گیا ہے۔ 20 اپریل کو بارش کا امکان اسی دن کے کل کے 49 فیصد کے مقابلے میں 24 فیصد پر کافی کم ہوچکا ہے۔ 
دوسری جانب یہ بھی امکان ہے کہ شائقین کو اتوار کےروز مکمل میچ دیکھنے کو ملے گا جب تیسرا ٹی 20 میچ ہوگا کیونکہ موسم کی پیش گوئی کے مطابق صرف 12 فیصد بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع صاف رہے گا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے تین میچوں کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور چلی جائیں گی جہاں وہ بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ 
پاکستانی اسکواڈ :
بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، عباس آفریدی، ابرار احمد، فخر زمان عرفان خان نیازی، اسامہ میر، زمان خان پر مشتمل ہے جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ 
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ: 
مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، جمی نیشم، ول او رُرک، ٹِم رابنسن، بین سیئرز، ٹِم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی، ٹام بلنڈل، زیک فولکس شامل ہیں۔