news
English

ٹیم سلیکشن میں پسند وناپسند کی روایت اب بھی جاری ہے،عبدالرحمان

اگر آپ کی دوستی کپتان کے ساتھ ہے تو کوچ کو یہ اچھا نہیں لگتا، سابق ٹیسٹ کرکٹر

ٹیم سلیکشن میں پسند وناپسند کی روایت اب بھی جاری ہے،عبدالرحمان فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ٹیم سلیکشن میں پسند وناپسندکی روایت اب بھی جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹwww.cricketpakistan.com.pk کو انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ یس مین بن کر رہنے کے فائدے اور نقصانات بھی ہیں،اگر آپ کی دوستی کپتان کے ساتھ ہے تو کوچ کو یہ اچھا نہیں لگتا، اگر کوئی کوچ کی گڈبکس میں ہے تو کپتان ناراض ہوجاتا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے  کیریئر میں ان سب چیزوں کا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں 99 وکٹیں لینے کے بعد 100ویں وکٹ مکمل کرنے سے محروم کردیا گیا، اپنے ساتھ ہونے والے اس سلوک کا زندگی بھر دکھ رہے گا۔