news
English

محمد رضوان نےٹی20 میں کوہلی اور بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

محمد رضوان مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نائب کپتانی کے اہم دعویدار ہیں

محمد رضوان نےٹی20 میں کوہلی اور بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز نے اب مختصر فارمیٹ میں 3000 رنز بناکر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔  
تفصیلات کے مطابق تیم پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ہفتے کےروز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرےٹی20 میچ کے دوران ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مختصر کرکٹ میں تیز ترین 3000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 31 سالہ رضوان نے اپنی 79ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 3000 رنز مکمل کیے، وہ کوہلی اور بابر (81 اننگز) سے آگے سب سے تیز ترین رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 
آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 98 اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 101 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔
محمد رضوان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 3000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے پاکستانی بھی بن گئے کیونکہ صرف بابراعظم (3,698) نے پاکستان کے لیے 31 سالہ کھلاڑی سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ 31 سالہ کھلاڑی نے ایک اور سنگ میل کے ساتھ تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام لکھوایا جو کہ آنے والے 2024ء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اعتماد بڑھانے والا ہوگا۔
رضوان نے اپنا ٹی 20 ڈیبیو 2015ء میں بنگلہ دیش کے خلاف کیا تھا اور 2019ء کے ورلڈ کپ کے بعد باقاعدہ گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔