news
English

روہت شرما آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دوسرے معمرترین کپتان بن گئے

آئی سی سی ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والے روہت شرما سے بڑی عمر کے واحد کپتان عمران خان ہیں، جن کی عمر 39 سال اور 172 دن تھی جب پاکستان نے 1992 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

روہت شرما آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دوسرے معمرترین کپتان بن گئے

روہت آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دنیا کے دوسرے عمررسیدہ کپتان بن گئے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والے روہت شرما سے بڑی عمر کے واحد کپتان گرین شرٹس کے عمران خان ہیں، جن کی عمر 39 سال اور 172 دن تھی جب پاکستان نے 1992 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق روہت شرما آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دوسرے عمررسیدہ کرکٹر بن گئے۔ روہت شرما کی ٹیم نے گذشتہ روز جنوبی افریقہ کو مات دے کر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل نام کیا تھا، اس وقت ان کی عمر37 برس 60 دن ہے۔ 
ان سے قبل عمران خان نے 1992 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو مات دیکر پاکستان کو چیمپئن بنوایا تھا، اس وقت ان کی عمر 39 برس 172 دن تھی۔ 
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے 2004 کی چیمپئنز ٹرافی 35 برس 146 دن کی عمر میں جیتی تھی، ایرون فنچ نے 2021 کا ٹی 20 ورلڈ کپ 34 برس 362 دن کی عمر میں آسٹریلیا کو جتوایا تھا۔ 
اس سے قبل سابق ویسٹ انڈین اسٹار کلائیو لائیڈ نے 34 برس 296 دن کی عمر میں 1979 ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔