ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز پاکستان کے لیجنڈ بلے باز شاہد آفریدی کو حاصل ہے۔
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 398 میچوں میں351 چھکوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ، کرس گیل 301 میچوں میں 331 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور، روہت شرما 264 میچوں میں 330 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجودہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے ون ڈے کپتان روہت شرما نے ون ڈے فارمیٹ میں دنیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے تیسرے بیٹر کے طور پر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرالیا ہے اور وہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی مجموعی فہرست میں روہت شرما 264 میچوں میں 330 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 398 میچوں میں 351 چھکوں کے ساتھ پہلے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 301 میچوں میں 331 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی اوپننگ بلے باز کے پاس ون ڈے میں کسی بھی بھارتی بیٹر کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی موجود ہے، انہوں نے مہندرا سنگھ دھونی (297 میچوں میں 229 چھکے) اور سچن ٹنڈولکر (463 میچوں میں 195 چھکے) جیسے قابل ذکر ناموں کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔
روہت شرما کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 44 گیندوں پر64 رنز کی دھماکہ خیز اننگز میں چار زبردست چھکے اور پانچ شاندار چوکے شامل تھے۔ اگرچہ بھارتی ٹیم ہار گئی تاہم اس کارکردگی کی میچ میں ایک خاص بات تھی۔ اس اننگز نے روہت شرما کے بطور اوپنر چھکوں کی مجموعی تعداد کو 177 میچوں میں متاثر کن 302 تک پہنچا دیا اور وہ ون ڈے کی تاریخ میں 300 چھکے لگانے والے دوسرے اوپنر بن گئے ہیں۔ وہ لیجنڈری بلے باز کرس گیل کے بعد دوسرے نمبر پر برجمان ہیں جنہوں نے 280 میچوں میں 328 چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کرکھا ہے۔