news
English

پورٹ الزبتھ میں فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، سرفراز احمد

جنوبی افریقا کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل چیلنج ہے لیکن شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، قومی کپتان

پورٹ الزبتھ میں فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، سرفراز احمد PHOTO: AFP

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں فتح کے ساتھ سیریز کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ اہم ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ فتح کے ساتھ اعتماد حاصل کرتے ہوئے اگلے میچز میں جائیں، جنوبی افریقی کنڈیشنز میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مشکل پیش آتی ہے اور پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانا ہوگا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی اہم ہے، سیریز کے دوران مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے، فخرزمان ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، اوپنر کو نیچرل گیم کھیلنے کے لئے کہا جاتا ہے لیکن ان کا کریز پر قیام بھی ٹیم  کے لئے ضروری ہے، دوسری صورت میں آنے والے بیٹسمینوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل چیلنج ہے لیکن شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔