news
English

سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنے پر پابندی کا سامنا

آئی سی سی کی جانب سے سرفراز کے خلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے

سرفراز احمد کو نسل پرستانہ جملے کسنے پر پابندی کا سامنا PHOTO: AFP

دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد  جنوبی افریقی کرکٹر فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوں پر انھیں پابندی کا سامنا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو بھی خوب پریشان کیا۔

ایک موقع پر سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے بھی سنائی دیے کہ ’ابے کالے  تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو‘‘۔

ظاہر ہے کہ بیٹسمین کو اردو کایہ جملہ سمجھ نہیں آیا ہوگا مگر اسٹمپ مائیکرو فون سے شائقین نے سنا اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے بھی کرتے رہے، آئی سی سی کی جانب سے سرفراز کے خلاف ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔