news
English

پریذیڈنٹ کپ 2024 کا شیڈول جاری

ٹیموں کی قیادت واپڈا کے لیے احمد شہزاد، اسٹیٹ بینک کے لیے عثمان صلاح الدین، کے آر ایل کے لیے روحیل نذیر، غنی گلاس کے لیے معیز غنی، ایچ ای سی کے لیے محمد ہریرہ، پی ٹی وی کے لیے شمائل حسین اور ایس این جی پی ایل کے لیے سعود شکیل کریں گے۔

پریذیڈنٹ کپ 2024 کا شیڈول جاری

پریذیڈنٹ کپ 2024 کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ 24 اپریل سے 12 مئی تک ہونے والے 50 اوور کے فارمیٹ پر مشتمل پریذیڈنٹ کپ کے 24 میچز کے لیے ایبٹ آباد اور راولپنڈی کو وینیوز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ 
اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سات نامور شعبے شرکت کریں گے۔ ٹیموں میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)، خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور غنی گلاس شامل ہیں۔ ٹیموں کی قیادت واپڈا کے لیے احمد شہزاد، اسٹیٹ بینک کے لیے عثمان صلاح الدین، کے آر ایل کے لیے روحیل نذیر، غنی گلاس کے لیے معیز غنی، ایچ ای سی کے لیے محمد ہریرہ، پی ٹی وی کے لیے شمائل حسین اور ایس این جی پی ایل کے لیے سعود شکیل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی ٹورنامنٹ سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ کی پیروی کرے گا، جہاں ہر ٹیم ایک بار دوسری ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ 21 لیگ میچز کی تکمیل کے بعد ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ 
ٹیموں کی قیادت واپڈا کے لیے احمد شہزاد، اسٹیٹ بینک کے لیے عثمان صلاح الدین، کے آر ایل کے لیے روحیل نذیر، غنی گلاس کے لیے معیز غنی، ایچ ای سی کے لیے محمد ہریرہ، پی ٹی وی کے لیے شمائل حسین اور ایس این جی پی ایل کے سعود شکیل کریں گے۔ 

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 2.5 ملین روپے کی انعامی رقم دی جائے گی، جیتنے والی ٹیم کو چیمپئن شپ ٹرافی کے ساتھ 1.5 ملین روپے ملیں گے۔