news
English

وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

دونوں کھلاڑیوں کو ملک میں جاری قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت دی جائے گی

وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ PHOTO: AFP

سلیکشن کمیٹی نے بالر وہاب ریاض اور عثمان صلاح الدین کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے پیسر وہاب ریاض اور بیٹسمین عثمان صلاح الدین کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا دونوں کھلاڑیوں کو ملک میں جاری قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض نے آسٹریلیا سے سیریز کے لیے پہلے دبئی ٹیسٹ میں حصہ لیا مگر ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی۔ وہ دونوں اننگز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ اسی وجہ سے انھیں ڈراپ کر کے ابوظبی ٹیسٹ میں میر حمزہ کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا اور عثمان صلاح الدین کو دونوں میچز میں نہیں کھلایا گیا۔