لیگ اسپنر کیریبئن پریمئر لیگ میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز روانہ ہورہے ہیں
شاداب خان کو پری سیزن تربیتی کیمپ سے چھٹی مل گئی، لیگ اسپنر کیریبئن پریمئر لیگ میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز روانہ ہورہے ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق شاداب خان کی وطن واپسی 10 ستمبر کو ہوگی، پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 14 ستمبر سے شروع کرنے کیلیے پلاننگ کررہا ہے، شاداب خان اس سے قبل واپس آجائیں گے۔
شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی گیانا ایمازون واریئرز میں شاداب خان نمائندگی کریں گے۔ آصف علی کی بھی کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز روانگی جلد متوقع ہے،مڈل آرڈر بیٹسمین بارباڈوس ٹرائیڈنس کے سکواڈ میں شامل ہیں، سی پی ایل کا آغاز 4 ستمبر کو ہوگا۔