news
English

کیا ڈین جونز پاکستانی ٹیم کے کوچ بننے والے ہیں۔؟

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی خالی اسامی پر تعیناتی کی درخواست دے دی

کیا ڈین جونز پاکستانی ٹیم کے کوچ بننے والے ہیں۔؟ تصویر: اے ایف پی

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی خالی اسامی پر تعیناتی کی درخواست دے دی۔   
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے اپنے ٹوٹر اکائونٹ پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک آپ کو ایک بڑی خبر ملے گی۔

Big news to be announced by the end of the week!! #staytuned #whatcanitbe

— Dean Jones AM (@ProfDeano) August 27, 2019


ڈین جونز نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دے رکھی ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہ بڑی خبر پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے ہو۔ 
 اکتوبر 2017 میں ڈین جونز کو افغانستان کی کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔   
اس وقت ڈین جونز ایچ بی ایل کے تحت ہونے والی پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے سیشنز میں ڈین جونز کی کوچنگ میں دو بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔
دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق اس عہدے کے مضبوط امید وار ہیں۔ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد انضمام الحق ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے باضابطہ درخواست دے چکے ہیں۔