پی ایس ایل 9: عماد کو چھیڑنے کے لئے بابر،بابر کے نعروں پر شاداب خان شائقین سے ناراض
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کو عماد وسیم کی ضرورت پڑے گی، وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اور
آنے والے ورلڈکپ میں اسے پاکستانی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے کیونکہ انٹرنیشنل مقابلوں میں ہمیں عماد وسیم کی ضرورت پڑے گی۔
پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر ٹو میں پشاور زلمی کو ہرانے کے بعد اظہارِخیال کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ عماد وسیم کیسا پلیئر ہے وہ مختلف لیگز میں اپنی پرفارمنس دکھاچکا ہے۔ میں تو چاہتا ہوں کہ عماد وسیم پاکستانی ٹیم میں واپس آئیں کیونکہ ایسے ورلڈ کلاس پلیئر کا ہماری ٹیم میں ہونا ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل صورتحال میں پہلے بھی میچز جیت چکے ہیں۔ مثبت سوچ کے ساتھ کھلاڑی کھیل رہے تھے۔ حیدر علی کا دن ہو اورعماد وسیم بغیر کسی خوف کے کھیلے تو اس سے ٹیم کی جیت یقینی ہوجاتی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے گراؤنڈ میں عماد وسیم کے آنے پر بابراعظم کے نعرے لگانے پر دکھ کا اظہار کیا۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ کراؤڈ کی جانب سے عماد وسیم کے ساتھ نارواسلوک نہیں ہونا چاہیے۔ وہ طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ عماد وسیم نے پاکستان کے لیے بہت کھیلا ہے فینز کی جانب سے ان کے خلاف ایسے نعرے ٹھیک نہیں، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا تھا کہ میری عماد بھائی سے اس حوالے سے بات نہیں ہوئی لیکن کسی بھی کرکٹر کو بُرا لگتا ہے کہ اس کے اپنے لوگ ایسا کررہے ہیں۔
قبل ازیں کھیل کے وقفے کے دوران جب عماد وسیم ڈگ آؤٹ کی طرف آئے تو شائقین کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر انہیں چھیڑنے کیلئے بابر، بابر کے نعرے لگائے جس پر آل راؤنڈر نے بھی انکی حوصلہ افزائی کی اور اُنکے ہمراہ نعرے لگائے تاہم اس سے قبل عماد وسیم نے بابراعظم کے نعرے لگانے والوں کو تاریخی جواب دیا تھا۔
کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حیدر علی کی پرفارمنس میں اتارچڑھاؤ آتا رہا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی کھلاڑی کو کبھی مایوس نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی تکنیک پر کام کر رہا ہوں۔ تکنیک کو بہتر بنانے میں وقت درکار ہوتا ہے۔ یقین ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کرلوں گا۔ شاہین شاہ آفریدی کو ایک سیریز کے نتائج پر کپتانی سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔ سیریز جیتیں اور تجربات بھی کرتے رہیں ایسا ممکن نہیں ہوسکتا۔انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ قریب تر ہے اور اس سے قبل مسئلے، مسائل حل ہوجانے چاہئیں۔ ماڈرن کرکٹ میں فیلیئرز کو قبول کرنا پڑتا ہے۔ ہم پاکستانی فیلیئرز قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عمادوسیم اور حیدر علی کی سنسنی خیز پارٹنرشپ کے باعث بابراعظم کی پشاور زلمی کو شکست دے کر فتح حاصل کی، اس میچ میں قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عمادوسیم نے 59 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتام پر کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عماد وسیم نے پاکستان کے لیے بہت کھیلا ہے فینز کی جانب سے ان کے خلاف ایسے نعرے ٹھیک نہیں تھے۔
دوسری جانب عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کیلیے دستیابی ظاہر کردی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل9کے ایلیمنیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کے ہیرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کیلیے کھیلتے ہوئے ہی نام کمایا، اگر ملک کو ضرورت ہےتومیں دستیاب ہوں،اگر نہیں تب بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کال کی تھی، میں نے ان سے کہا تھا کہ سپرلیگ کے بعد اس بارے میں بات کروں گا۔،،