news
English

قومی کرکٹرشاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوگیا

کراچی: پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ نکاح ہوگیا۔

قومی کرکٹرشاداب خان کا ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوگیا

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اسٹار شاداب خان نے اپنے پرستاروں سے اپنی اور اپنی فیملی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاداب خان نے لکھا کہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا ایک بڑا دن اور ایک نئے باب کا آغاز ہے، براہ کرم میری، اہلیہ اور ہماری فیملیز کی ترجیحات کا احترام کریں۔

تاہم سوشل میڈیا پر کرکٹر کے نکاح کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن پر عوام نے پسندیدگی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان نے آف وائٹ کرتا اور پاجامہ پہن رکھا ہے اور اس کے ساتھ کالے رنگ کی واسکٹ پہن رکھی ہے جس میں وہ خوب جچ رہے ہیں جب کہ دلہن کے والد یعنی ثقلین مشتاق نے شلوار قمیض پر نیلے رنگ کی واسکٹ زیب تن کی ہے۔