news
English

شاداب خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کرتے ہی ہیٹ ٹرک کرڈالی

قومی ٹیم کے 25 سالہ کھلاڑی نے ایل پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئےونیندو ہسرنگا، سلمان علی آغا اور پون رتھنائیکے کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی، جس کا اختتام 4/22 کے متاثر کن اعداد و شمار کے ساتھ ہُوا۔

شاداب خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کرتے ہی ہیٹ ٹرک کرڈالی

قومی ٹیم میں طویل عرسے سے ناقص پرفارمنس کا شکار چلے آنے والے شاداب خان نے لنکن پریمئیر لیگ میں اپنے ڈیبیو پر ہی ہیٹرک بنا ڈالی۔ لیگ اسپنر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو اسٹرائیکرز کے لئے اپنے ڈیبیو پر قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کینڈی فالکنز کیخلاف زبردست بولنگ کراتے ہوئے ہیٹرک بناڈالی۔ 
پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان کی ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں حریف ٹیم محض 15.5 اوورز میں 147 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ 
اس میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان کی کارکردگی قابل ذکر رہی، انہوں نے ونندو ہسرنگا، سلمان علی آغا اور پون رتھنائیکے کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
  
شاداب خان نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ 
اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناکام رہنے والے لیگ اسپنر نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے “خدا عظیم ہے” کا کیپشن لکھا اور میچ کے اعداد و شمار شیئر کیے۔ 

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر شاداب خان، کپتان بابراعظم، عماد وسیم، اعظم خان، صائم ایوب اور محمد رضوان سمیت کئی کھلاڑی تنقید کی زد میں ہیں۔