news
English

ٹی20 وکٹوں کی ڈبل سنچری، شاہین آفریدی کم عمر اور تیزترین پیسر بن گئے

 کراچی: قومی ٹیم کے نامور بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی20 میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے کم عمر اور تیز ترین پیسر بن گئے۔

ٹی20 وکٹوں کی ڈبل سنچری، شاہین آفریدی کم عمر اور تیزترین پیسر بن گئے

قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ سے پانچویں اور اپنے کیریئر کے 143 ویں میچ میں اس سنگ میل تک پہنچے، اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے پیسر کاگیسو ربادا کے پاس تھا جنھوں نے 146 میچز میں 200 ٹی 20 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

قومی ٹیم کے 23 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے پیر کی شب اپنی پہلی ہی گیند پر ٹام لیتھم کو آؤٹ کرکے وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی، سب سے تیزرفتاری کے ساتھ (134میچز) یہ کارنامہ انجام دینے والوں میں راشد خان سرفہرست ہیں،البتہ وہ ایک اسپنر ہیں، اسی طرح دوسرے نمبر پر موجود سعید اجمل (139 میچز) بھی سلو بولر تھے۔

یاد رہے کہ سابق پاکستانی پیسر عمر گل بھی 147 میچز میں ٹی 20 وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرچکے ہیں۔