news
English

’’وارنر کو کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بنانے دوں گا‘‘   

قومی ٹیم کے پیسر شاہین آفریدی نے دورہ آسٹریلیا کے آغاز سے قبل اپنے عزائم ظاہر کردیئے۔

’’وارنر کو کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بنانے دوں گا‘‘   

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 
مینوکا میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار رہا ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں تاہم ان کے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ کو ان کے لیے یادگار نہیں بننے دوں گا۔
،، 
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس تجربہ زیادہ نہیں لیکن کینبرا میں شیڈول پریکٹس میچ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں اہم ہوگا، امید ہے کہ آسٹریلیا میں ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔  
واضح رہے کہ پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، کینگروز اور پاکستان کے درمیان آسٹریلیا میں تین میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔۔