news
English

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے آئیڈیل بولرز کا بتادیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پیس مجھے پسند ہے

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے آئیڈیل بولرز کا بتادیا فوٹو: پی سی بی

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے آئیڈیل سینئر بولرز کی خوبیاں گنوادیں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پیس مجھے پسند ہے، شعیب اختر کی سپیڈ تو سب سے زیادہ تھی،  بہرحال مزید تیز گیندیں کروانے کی کوشش کروں گا، شعیب اختر جیسے بائونسرز کروانا چاہتا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وسیم اکرم کی طرح ان سوئنگ کرنے کی خواہش ہے، وقار یونس کی طرح مہلک یارکرز اور سہیل خان جیسی آؤٹ سوئنگ بھی کرنے کی کوشش کرتا ہوں جب کہ سلو گیندیں جدید کرکٹ کی ضرورت بن چکی ہیں اور یہ بیٹسمینوں کو رنز بنانے سے روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، ہر ممکن کوشش کروں گا کہ ان میں مزید مہارت حاصل ہوجائے۔