English

اظہر اور بابرکے ہمراہ اے کٹیگری میں شمولیت اعزاز ہے، شاہین آفریدی

شاہین آفریدی نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے جلد پاکستان کرکٹ ٹیم میں آجانا آج بھی ان کے لیے ایک خواب کی مانند ہے

فوٹو: اے ایف پی

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ اے کٹیگری میں شمولیت کے باعث اب انہیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔

گذشتہ سال کی شاندار کارکردگی کے سبب سنٹرل کنٹریکٹ کی بی سے اے کٹیگری میں ترقی پانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ اظہر علی اور بابراعظم کے ہمراہ اے کٹیگری میں شمولیت ان کے لیے اعزاز ہے مگر سینئر کھلاڑیوں کی صف میں کھڑے ہوکر اپنی کٹیگری برقرار رکھنا اب ان کے لیے  ایک چیلنج ہوگا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے جلد پاکستان کرکٹ ٹیم میں آجانا آج بھی ان کے لیے ایک خواب کی مانند ہے، اے کٹیگری میں شمولیت کے باعث اب انہیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔