news
English

پاکستان شاہینز نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ اے کو شکست دیدی

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں 232 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی

پاکستان شاہینز نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ اے کو شکست دیدی فوٹو: پی سی بی

پاکستان شاہینز نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ اے کو 101 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں 232 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اسپنر عثمان قادر نے 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دانش عزیز، حسین طلعت، محمد حسنین، عماد بٹ، حارث رؤف اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، رائس ماریو 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے تھے،حیدر علی 64 اور ذیشان ملک 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، حسین طلعت 44 اور عماد بٹ 6 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ اے کے ایس بی کین نے 2 وکٹیں حاصل کیں،

پاکستان شاہینز کی ٹیم سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ 5 جنوری کو نیوزی لینڈ اے کے خلاف ہی کھیلے گی، پاکستان شاہینز اب تک کھیلے گئے چار ٹی ٹونٹی میچز میں سے دو میں فتح حاصل کرچکی ہے، پاکستان شاہینز کو سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔