news
English

کینیڈا کے بالر بھی شاہد آفریدی کے مداح نکلے

کینیڈین بالر جنید صدیقی اور شاہد آفریدی گلوبی ٹی 20  ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں  

کینیڈا کے بالر بھی شاہد آفریدی کے مداح نکلے PHOTO COURTESY: Twitter/GT20

سابق قومی کھلاڑی شاہد آفریدی متعدد نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں۔ 
کینیڈا میں جاری گلوبی ٹی 20 کینیڈا لیگ میں متعدد پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ سابق قومی کپتان شاہد آفریدی برامپٹن وولوز کی طرف سے کھیل رہے ہیں جبکہ کینیڈین کھلاڑی جنید صدیقی بھی اسی ٹیم میں شامل ہیں۔  
گلوبل ٹی 20 کے جاری میچوں کے دوران جنید صدیقی کو اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کے اسٹائل میں بالنگ کراتا دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے۔ 
جنید صدیقی کی عمدہ بالنگ اور ان کا انداز ٹویٹر پر خوب شہرت بٹور رہا ہے۔ برامپٹن وولوز کی طرف سے وینکوور نائٹس کے خلاف کھیلتے ہوئے جنید صدیقی نے 23 گیندوں پر صرف 23 رنز دے کر بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا۔

pic.twitter.com/e2IDMIwhiW

— Liton Das (@BattingAtDubai) August 5, 2019


گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ میں شاہد آفریدی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سابق پاکستانی کپتان اور آل رائونڈر نے اپنے کیرئر میں 398 ون ڈے انٹرنیشنل 99 ٹی 20 اور 27 ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی۔ 
شاہد آفریدی دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے اور اس کھیل سے لگائو رکھنے والے نوجوانوں میں آج بھی بے حد مقبول ہیں جبکہ کینیڈین کھلاڑی جنید صدیقی  کا بالنگ ایکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیائے کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی شاہد آفریدی کو اپنے لیے ایک قابلِ تقلید مثال سمجھتے ہیں۔