news
English

شاہد آفریدی نے کپتان شان مسعود کو بھرپور سپورٹ کرنے کا عزم ظاہر کردیا

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہت اچھا اور ٹیم میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں

شاہد آفریدی نے کپتان شان مسعود کو بھرپور سپورٹ کرنے کا عزم ظاہر کردیا تصویر: پی ایس ایل

 شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں کپتان شان مسعود کو بھرپور سپورٹ کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہت اچھا اور ٹیم میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں،امید ہے کہ ہم پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں مینٹور ہونے کے بارے میں نہیں سوچتا، بطور کھلاڑی بھی میری بہت ذمہ داری ہے، کپتان شان مسعود اور کوچ کو مجھ سے توقعات ہیں، میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش اورشان کو بھرپور سپورٹ کروں گا، وہ اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں، امید ہے کہ بطور کپتان کامیاب رہیں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کی اہمیت نظر انداز نہیں کی جا سکتی، اس سے پاکستان کو مستقبل کے اسٹارز میسر آئے ہیں۔