news
English

شاہد آفریدی نے میرا کیریئر تباہ کیا، دانش کنیریا

اگر کسی شخص کا ہمیشہ ہی اسی طرح کا رویہ ہو تو اس(مذہب) کے سوا اور کیا وجہ ہوسکتی ہے

شاہد آفریدی نے میرا کیریئر تباہ کیا، دانش کنیریا فوٹو: پی سی بی

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی ہمیشہ میرے خلاف رہے۔

ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے سوال پر سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ ایک ہی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اور ون ڈے کرکٹ میں بھی سابق کپتان نے ہمیشہ ہی میری مخالفت کی، ان کی وجہ سے ہی ون ڈے کیریئر میں صلاحیتوں کے اظہار سے محروم رہا اور محدود اوورز کی کرکٹ میں کیریئر ہی ختم ہوگیا، اگر کسی شخص کا ہمیشہ ہی اسی طرح کا رویہ ہو تو اس(مذہب) کے سوا اور کیا وجہ ہوسکتی ہے۔