news
English

شاہد آفریدی اوران کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب

ان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل نیک خواہشات  کے اظہار اور دعاؤں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں اور آپ کی اور آپ کے اپنوں کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں

شاہد آفریدی اوران کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب فوٹو: اے ایف پی

سابق کپتان اور سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کے اہل خانہ  کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

اپنے ٹوئٹ میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اہلیہ، بیٹیوں اقصی ، انشا  اور میرا کرونا وائرس کا ٹیسٹ جو پہلے مثبت آیا تھا اللہ  کا شکر ہے کہ اب ہم اس وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مسلسل نیک خواہشات  کے اظہار اور دعاؤں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں اور آپ کی اور آپ کے اپنوں کی خیریت کے لیے دعا گو ہوں۔

شاہد آفریدی نے گود میں بچے کو اٹھائے تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں اس لمحے کو بہت مِس کررہا تھا، اب خاندان کی زندگی معمول پر آگئی ہے۔