پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی آج کل ’لنکن پریمیئر لیگ‘ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر پاکستان واپس روانہ ہوگئے۔
پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی آج کل ’لنکن پریمیئر لیگ‘ (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ایونٹ کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرووایا تھا تاہم اب انہیں ایمرجنسی میں گھر واپس جانا پڑ رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ بدقسمتی سے وہ ایل پی ایل کے مزید میچز نہیں کھیل پائیں گے کیوں کہ انہیں ذاتی نوعیت کی ایمرجنسی کی وجہ سے وطن واپس جانا پڑرہا ہے تاہم صورتحال بہتر ہوتے ہی میں بقیہ واپس لنکن پریمیئر لیگ میں شامل ہوجاؤں گا۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان واپس جانے کی وجہ نہیں بتائی البتہ مداحوں کے لیے ان کے پیغام سے ایسا لگ رہا ہے شاید ان کے گھر میں کوئی مشکل پیش آئی ہے جس کے لیے ان کا گھر میں موجود ہونا ضروری ہے۔