شان مسعود آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دو اننگز میں نصف سینچریاں بنانے والے تیسرے کپتان بن گئے ۔
قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں مسلسل دو اننگز میں نصف سینچریاں اسکور کرکے ایک نیا انفرادی ریکارڈ بنالیا۔
میلبرن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود نے 54 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں 60 رنز اسکور کیے اور یوں وہ 1983 میں عمران خان کے بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
اس سے قبل حنیف محمد نے 1964 میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جب انہوں نے 104 اور 93 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ 1983 میں عمران خان نے 83 اور 72 رنز بناکر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود 2023 میں یہ کارنامہ سرانجام دیکر تیسرے پاکستانی کپتان بن چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں 2014 میں ویرات کوہلی نے بطور بھاتی ٹیم کے کپتان کے کھیلتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ شان مسعود دوسری اننگز میں 60 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے تھے۔ قومی ٹیم کو جیت کیلئے کینگروز نے 317 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم کی بلے بازی جاری ہے۔