news
English

دیکھیے شعیب ملک کی جی ٹی 20 میں شاندار بلے بازی

شعیب ملک نے فیلڈنگ کے دوران بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

دیکھیے شعیب ملک کی جی ٹی 20 میں شاندار بلے بازی PHOTO: Global T20 Canada

پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کینیڈا میں جاری جی ٹی 20 میں وین کوور نائٹس کی نمائندگی کررہے تھے۔ انہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ ان کی شاندار کارکردگی نے وین کوور نائٹس کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور وین کوور ںائٹس نے برامٹون وولوزسے میچ 8 وکٹ سے جیت لیا۔ 

 ان کی شاندار اننگز میں 2 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

برامٹون وولوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز بنائے، شروع میں ٹیم کو تیزی سے رنز اسکور کرنے میں خاصی مشکلات پیش آئیں اور صرف 60 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

وہاب ریاض نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آخری 10 گیندوں پر19 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور کو 138 تک پہنچادیا

شعیب ملک نے فیلڈنگ کے دوران بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو شاندار کیچ کر کے برامٹون وولوز کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

A breezy 41(28) by Shoaib Malik guided @VKnights_ to an easy win against @BramptonWolves.#GT2019 #BWvsVK pic.twitter.com/wZhrejrJqz

— GT20 Canada (@GT20Canada) August 5, 2019