news
English

دیکھیے کپتان شعیب ملک کی 36 گیندوں پر 64 کی اننگز

فائنل میں شعیب ملک کی ٹیم وینکوور نائٹس کو شکست

دیکھیے کپتان شعیب ملک کی 36 گیندوں پر 64 کی اننگز PHOTO: Global T20 Canada

گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ کی اولین ٹرافی ونیپیگ ہاکس نے جیت لی۔

وینکوور نائٹس کیخلاف سنسنی خیز فائنل ٹائی ہوجانے پر ہاکس نے مقابلہ سپراوور میں اپنے نام کرلیا، ناکام سائیڈ کیلیے کپتان شعیب ملک نے 36 گیندوں پر 64 کی اننگزکھیلی، جس میں 6 چوکے اور3 چھکے شامل رہے۔

فاتح الیون کیلیے پاکستانی پیسر محمد عرفان 25رنز دینے کے باوجودکوئی وکٹ نہیں لے پائے،شیامن انور نے 90رنز اسکور کیے، اس سے قبل دوسرے کوالیفائر میں ونیپیگ ہاکس نے میزبان برامپٹن وولوزکو7 وکٹ سے قابوکیا، شاہد آفریدی32 اور وہاب ریاض23 رنز بناکر نمایاں رہے، دونوں نے ایک ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

.@VKnights_ captain @realshoaibmalik played an amazing knock of 64(36) in the enthralling final.

Watch him hit all over the park. #VKvsWH #GT2019 pic.twitter.com/JCtqBKODxT

— GT20 Canada (@GT20Canada) August 12, 2019