news
English

شعیب ملک کے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کومفید مشورے

شعیب ملک نے رویے میں لچک کی اہمیت پر زور دیا اور ماضی کے ان واقعات پر روشنی ڈالی جہاں ٹیم مشکلات پیش آنے سے زیادہ مضبوط ہوئی۔

شعیب ملک کے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کومفید مشورے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی بابراعظم کو ورلڈ کپ مہم میں کامیابی کے لیے اہم مشورہ دے دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹیم پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کے لیے بہترین حکمت عملی بنانے کے لیے مفید مشورے پیش کیے ہیں۔ شعیب ملک نے رویے میں لچک کی اہمیت پر زور دیا اور ماضی کے ان واقعات پر روشنی ڈالی جہاں ٹیم مشکلات پیش آنے سے زیادہ مضبوط ہوئی۔
انگلینڈ کیخلاف حالیہ سیریز میں 0-2 سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم پاکستان کو اپنے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی لانی ہوگی، بابراعظم کو نمبر 3 پر بیٹنگ کیلئے آنا چاہیے تاکہ مڈل اوورز میں اسٹرئیک روٹیشن ہوسکے، آپ اس پوزیشن کے لئے بہترین ہیں تاکہ اگلے آنے والے بلےبازوں کی رہنمائی کرسکیں۔،،
انہوں نے کہا کہ اعظم خان اور شاداب پر بھی زور دیا ہے کہ آپ ٹیم کے اہم رکن ہیں، دل سے کھیلیں، آپ میچ ونر ہیں! ورلڈکپ میں جانے کیلئے اپنے حوصلے بلند رکھیں۔،،  
قبل ازیں گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔  
واضح رہے کہ سال 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم بمشکل آئرلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی، جس میں پاکستان نے 2-1 سے برتری حاصل کی تھی۔