news
English

پی ایس ایل 4 ڈرافٹ کیلیے غیر ملکی پلاٹینم پلیئرز کی فہرست جاری

لیوک رانچی بھی اس بار ڈائمنڈ کے بجائے پلاٹینم سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں

پی ایس ایل 4 ڈرافٹ کیلیے غیر ملکی پلاٹینم پلیئرز کی فہرست جاری PHOTO: AFP

پاکستان سپر لیگ 4 ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی پلاٹینم پلیئرز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 4 کے لیے اے بی ڈویلیئر اور اسٹیون اسمتھ پلاٹینیم پلیئر کے طور پر ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔ ڈیوائن براوو، کیران پولارڈ بھی اسی فہرست میں شامل ہیں، ڈیون براوو گزشتہ برس پشاورزلمی ٹیم میں شامل تھے لیکن انجری کی وجہ سے میچز نہیں کھیل سکے، کرس لین گزشتہ سال انجری کی وجہ سے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے سے محروم رہے تھے تاہم اس بار بھر پور کارکردگی دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔

لیوک رانچی بھی اس بار ڈائمنڈ کے بجائے پلاٹینم سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں، راشد خان پہلی بار ایونٹ کا حصہ بن سکیں گے، تھسارا پریرا، کولن انگرام بھی نئے ڈرافٹ میں فرنچائزز کی توجہ کا مرکز ہوں گے، پی ایس ایل فور کا آغاز 14 فروری سے ہوگا۔