news
English

ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

کرکٹرمحمد عرفان نے ٹرافی کے ساتھ ٹورازم بس پرشہرکا چکر لگایا

ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی PHOTO COURTESY: PCB

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی دودن کے دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی دو دن کے دورے پرلاہور پہنچ گئی۔ کرکٹرمحمد عرفان نے ٹرافی کے ساتھ ٹورازم بس پرشہرکا چکر لگایا۔ سونے اور چاندی سے بنی گیارہ کلووزنی ٹرافی آج صبح لاہور پہنچی ، آئی سی سی مارکیٹنگ شعبے کے شمریز شیٹھی اس ٹرافی کے ساتھ آئے ہیں۔ دوپہر ایک بج کر تیس منٹ پر قذافی اسٹیڈیم کے مین داخلی دروازے پر میڈیا کے سامنے کرکٹر محمد عرفان لے کر آئے۔

فوٹو سیشن کے بعد ڈھول کی تھاپ پر عرفان ٹرافی لے لاہور شہر کی سیر کے لئے مختص بس پر سوار ہوۓ اور گلبرگ، جیل روڈ، کینال روڈ، مال روڈ، بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ سے ہوتی ہوئی واپس اسٹیڈیم پہنچی۔

پروگرام کے مطابق جمعرات کو اس ٹرافی کو گورنمنٹ کالج، شوکت خانم اور پھر واہگہ بارڈرلے جایا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ٹرافی 5 اور6 اکتوبرکوراولپنڈی میں رہے گی اور آخر میں 7 اکتوبر کو کراچی پہنچے گی۔