news
English

سوشل میڈیا پر سرفراز، شاداب، حسن اور فخرزمان کی نوک جھونک نے ماحول گرمادیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخرزمان نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ وقت آنے والا ہے

سوشل میڈیا پر سرفراز، شاداب، حسن اور فخرزمان کی نوک جھونک نے ماحول گرمادیا تصویر: اے ایف پی

پی ایس ایل 5 سے قبل سرفراز احمد، شاداب خان، حسن علی، فخرزمان، بابراعظم اور شان مسعود کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک نے ماحول گرما دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخرزمان نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ وقت آنے والا ہے، میں تو تیار ہوں، کیا آپ تیار ہیں۔

Our boys are ready. Batao kub khelna hai bhai? Kyun @FakharZamanLive?!#HBLPSLV #DamaDamMast #MainHoonQalandar pic.twitter.com/ERHteMOxDU

— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) January 1, 2020

جس پر پشاور زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی نے جواب دیا کہ فخربھائی آپ ذرا پیس کھیلنے کی پریکٹس کریں پھر آپ کو بتاتے ہیں میچ کہاں پر ہیں۔

 

Well, @RealHa55an, the number one T20 batsman in the world is ready. Oh, and so are the amazing #Karachi supporters! @PeshawarZalmi @KarachiKingsARY @babarazam258 #HBLPSLV pic.twitter.com/TvRKWzeezJ

— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) January 1, 2020

کراچی کنگز کے بابراعظم بھی پیچھے نہ رہے اور جواب دیا کہ حسن علی ہمارے گراؤنڈ میں آرہے ہو، گراؤڈ تو ہمارے ساتھ ہی ہوگا، تیار رہنا۔

قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بوبی بھائی آپ جو مرضی کہہ لیں، آپ کو میں نے چھکا تو نہیں مارنے دینا، باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لڑکے تیار ہیں، آپ بتا دیں کہ کب اور کدھر کھیلنا ہے.

 

Watto Bhai aur Umar Akmal naye ballay la rahay hain @76Shadabkhan Ready rehna bhaiyya kiunke #PurpleForce tayyar hai #WeTheGladiators #ShaanePakistan #HBLPSLV pic.twitter.com/GUhM7tqS0r

— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) January 1, 2020

شاداب خان کے بیان پر دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بیٹ لے کر آ رہے ہیں، ذرا دھیان سے، پرپل فورس تیار ہے بھائی، جواب میں شاداب خان نے کہا کہ کہاں سے لارہے ہیں بیٹ۔