news
English

بھارت نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست کا ملبہ اوول کی پچ پرڈال دیا

یہ فائنل مارچ میں بھی تو ہوسکتا تھا، اس کے لیے جون تک کا انتظار کیوں کیا گیا، بھارتی کپتان کا شکوہ

بھارت نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں شکست کا ملبہ اوول کی پچ پرڈال دیا

بھارت نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں عبرتناک شکست کا ملبہ اوول کی سُست رفتاروکٹ پر ڈال دیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ فائنل مارچ میں بھی تو ہوسکتا تھا، اس کے لیے جون تک کا انتظار کیوں کیا گیا، اسی قسم کے خیالات کا اظہار فاسٹ بولر محمد شامی نے بھی کیا۔

انھوں نے کہا کہ اوول کا ٹریک اس نوعیت کے گیم کے لیے مکمل تیار نہیں تھا، ان سے قبل ایک اور بھارتی پیسر شردل ٹھاکر نے بھی اوول کی پچ سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی پیسرمحمدشامی نے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں وکٹیں وقت گزرنے کے ساتھ سلو ہوتی جاتی ہیں لیکن میرے خیال میں یہ وکٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے مکمل تیار نہیں تھی، لیکن دن بدن تبدیل ہورہی تھی۔