کوٹزی کے پاس اپنی اگلی اسائنمنٹ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ دورہ ہے جس سے پہلے انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے لیے تقریباً ایک ماہ کا وقت درکار ہے۔
امریکی لیگ میں ٹیکساس سپر کنگز کے لیے کھیلنےوالے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوٹزی اپنے جسم کے بائیں جانب کم درجے کے تناؤ کی وجہ سے میجرلیگ کرکٹ 2024 کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے 23 سالہ نوجوان بولر کو لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹی ایس کے، کے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے دوران چوٹ لگی تھی، جہاں اس نے اپنے چار اوورز میں 28 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی تھی۔
ٹی ایس کے(ٹیکساس سپر کنگز) نے ابھی کوئٹزی کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے اور اپنے اگلے میچ کے لیے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوون براوو کو لانے کا انتخاب کیا ہے۔
کوٹزی کے پاس اپنی اگلی اسائنمنٹ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ دورہ ہے جس سے پہلے انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے لیے تقریباً ایک ماہ کا وقت دستیاب ہے۔
انہیں اس سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ٹرینیڈاڈ میں 7 اگست سے کھیلا جائے گا، اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ گیانا میں 15 اگست سے شروع ہوگا۔