سری لنکا کو بھارت کے ساتھ شیڈول ون ڈے سیریز سے قبل ایک اور جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا، متھیشا پتھیرانا کی انجری کے بعد اب ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگا ہے جس کے ساتھ دلشان مدوشنکا بھی پلیئنگ اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
سری لنکا کے مزید 2 بولرز بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ سری لنکا کو بھارت کے ساتھ شیڈول ون ڈے سیریز سے قبل ایک اور جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا، متھیشا پتھیرانا کی انجری کے بعد اب ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگا ہے جس کے ساتھ دلشان مدوشنکا بھی پلیئنگ اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ تاہم سری لنکا کرکٹ ٹیم کے مزید 2 فاسٹ بولرز بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے آغاز سے قبل لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور دو اہم فاسٹ بولرز متھیشا پاتھیرانا اور دلشان مدوشنکا ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق متھیشا پاتھیرانا کندھے کی انجری اور دلشان مدوشنکا ہیمسٹرنگ کا شکار ہوئے ہیں جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف ون ڈے میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ اس سے قبل دشمنتھا چمیرا اور نووان تھشارا ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
انتظامیہ کی جانب سے دائیں ہاتھ کے سیمر محمد شیراز اور ایشان ملنگا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کی تصدیق ٹیم منیجر مہندا ہالانگوڈا نے کی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل کھیلی گئی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کو 0-3 سے شکست دی تھی۔