news
English

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی پاکستان کی سیکیورٹی اورمیزبانی کی تعریف

سری لنکن ٹیم افغانستان کو آخری گیند کے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر سپر فور کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد لاہور سے روانہ ہوگئی۔

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی پاکستان کی سیکیورٹی اورمیزبانی کی تعریف

سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے پاکستان کی سیکیورٹی اور میزبانی کی خوب دل کھول کر تعریفیں کردیں۔ 
سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے پاکستان کی میزبانی سے لطف اندوز ہونے کے بعد پاکستان میں دی جانے والی سیکیورٹی اور بہترین مہمان نوازی کی تعریفیں کردیں۔
ایشیاءکپ کے لاہور لیگ کے میچز کھیلنے کے بعد سری لنکا، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں لاہور سے کولمبو روانہ ہوچکی ہیں۔ سری لنکن کھلاڑی کرونا رتنے نے پاکستانی حکومت اور پی سی بی کا شکریہ ادا کیا، کرونارتنے کا کہنا تھا کہ ہمیں بہترین سیکیورٹی اور مہمان نوازی کے انتظامات مہیا کرنے پر آپ کا شکریہ۔
اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم 2023 کے ایشیاءکپ میں شرکت کے لیے لاہور پہنچی، جہاں ہونے والے اہم میچ میں اس نے افغانستان کو آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سپر 4 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
سری لنکن ٹیم اب اپنے باقی میچ اپنے آبائی ملک میں کھیلے گی کیونکہ ایشیاءکپ کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔ ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے سمیت دیگر تمام میچز اب سری لنکا میں ہوں گے۔