news
English

میجرلیگ کرکٹ: اسٹیواسمتھ2024کے لیے واشنگٹن فریڈم کے کپتان مقرر

اسٹیو اسمتھ، دنیا بھر میں کرکٹ لیگز میں اپنی مؤثر کارکردگی کے لیے مشہور ہیں، اس سے قبل پونے واریئرز، رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور راجستھان رائلز جیسی آئی پی ایل ٹیموں کی کپتانی کر چکے ہیں۔

میجرلیگ کرکٹ: اسٹیواسمتھ2024کے لیے واشنگٹن فریڈم کے کپتان مقرر

میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کی ایک فرنچائز واشنگٹن فریڈم، نے تجربہ کار آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کو 2024 کے سیزن کے لیے اپنا کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ کوآسٹریلیا کے ساتھ اپنے شاندار قائدانہ ریکارڈ کے لیے جانا جاتا ہے، نے اپنی قومی ٹیم کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں متعدد فتوحات سے ہمکنار کرتے ہوئے اس کردار میں کافی تجربہ حاصل کیا۔ 
فرنچائز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر باضابطہ اعلان کیا، جہاں انہوں نے اسمتھ کو ٹیگ لائن کے ساتھ خوش آمدید کہا، "اوہ کپتان، ہمارے کپتان، ایم ایل سی میں واشنگٹن فریڈم کے لیے اسکواڈ کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔ 
اسٹیواسمتھ، جو دنیا بھر میں کرکٹ لیگز میں اپنی مؤثر کارکردگی کے لیے مشہور ہیں، اس سے قبل پونے واریرز، رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور راجستھان رائلز جیسی آئی پی ایل ٹیموں کی کپتانی کر چکے ہیں۔ رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے ساتھ ان کی قیادت کے دوران فرنچائزنے آئی پی ایل 2017 کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ 
اس سے قبل، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اسٹیواسمتھ کے سابق ساتھی، موئسس ہنریکس نے ایم ایل سی 2023 کےسیزن میں واشنگٹن فریڈم کی قیادت کی تھی، جہاں ٹیم پلے آف تک پہنچی لیکن افتتاحی چیمپئن ایم آئی نیویارک کے خلاف میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ اس سیزن کے دوران صرف ایک کھلاڑی میٹ شارٹ نے فرنچائز کے لیے 150 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔