news
English

ایشیاکپ: فائنل سے قبل بابراعظم سے ہونے والی گفتگونے بہت مددکی، طیب طاہر

ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی جیت میں تمام کھلاڑیوں کی محنت شامل ہے، اسٹار بیٹرطیب طاہر

ایشیاکپ: فائنل سے قبل بابراعظم سے ہونے والی گفتگونے بہت مددکی، طیب طاہر

ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں زبردست سنچری بناکر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز پانے والے اسٹار بیٹر طیب طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کی جیت میں تمام کھلاڑیوں کی محنت اور لگن شامل ہے۔ 
طیب طاہر کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس ٹیم کے کام آئی اس کی بے حد خوشی ہے، میرے ذہن میں بس یہی تھا کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے اور اسکورکو آگے بڑھانا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سوچا تھا جتنی دیر وکٹ پر رہیں گے اتنا اچھا ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارا پلان کامیاب رہا۔ 
طیب طاہر نے کہا کہ سنچری کا کوئی بھی سوچ کر نہیں آتا، سوچ رکھا تھا بڑا میچ ہے تو اسکور بھی بڑا ہی کرنا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں، بابر نے مجھ سے یہی کہا کہ پرسکون رہو اور اپنے کھیل کو انجوائے کرو۔ 
فائنل سے قبل بابراعظم سے ہونے والی گفتگونے بہت مددکی، جس سے بڑا اسکور بنانے میں مدد ملی۔
طیب طاہر نے 71 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی جس نے اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز کی بھارت کے خلاف جیت میں بڑا کردار ادا کیا۔