news
English

دہائی کی ون ڈے ٹیم، 2 ویمنز سمیت 5 پاکستانی کرکٹرز نامزد

آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے امیدواروں میں شامل کیے جانے والے مصباح الحق بھی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں موجود ہیں

دہائی کی ون ڈے ٹیم، 2 ویمنز سمیت 5 پاکستانی کرکٹرز نامزد فوٹو: رائٹرز

دہائی کی ون ڈے ڈریم ٹیم کیلیے2 خواتین سمیت 5 پاکستانی کرکٹرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے جن میں مصباح الحق، سعید اجمل،محمد حفیظ، ثناء میر اور جویریہ خان شامل ہیں۔

دہائی کی ون ڈے ڈریم ٹیم کیلیے مجموعی طور پر5پاکستانی کرکٹرز کو نامزد کیا گیا ہے،اس سے قبل آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے امیدواروں میں شامل کیے جانے والے مصباح الحق بھی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں موجود ہیں۔

سابق کپتان نے 2015میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی،جنوری 2010کے بعد زیادہ رنز بنانے میں والوں کی فہرست میں وہ دوسرے نمبر پر تھے،انھوں نے 3599رنز بنائے،محمد حفیظ نے اس دہائی میں 5740 رنز اپنے نام کے آگے درج کرائے،آل راؤنڈر نے 101وکٹیں بھی حاصل کیں۔

سعید اجمل 157وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب پاکستانی بولر تھے،دیگر نامزد کرکٹرز میں ہاشم آملہ،روی چندرن ایشون، ٹرینٹ بولٹ،جسپریت بمرا،جوز بٹلر،کوئنٹن ڈی کک،اے بی ڈی ویلیئرز،شیکھر دھون،مہندرا سنگھ دھونی، تلکا رتنے دلشان،فاف ڈوپلیسی،ایرون فنچ، مارٹن گپٹل، شائی ہوپ، تمیم اقبال،رویندرا جڈیجا،مچل جونسن، راشد خان،ویراتکوہلی،لسیتھ مالنگا،اینجیلو میتھیوز، برینڈن میک کولم،ایون مورگن،مشرفی مرتضٰی، تھشارا پریرا، کاگیسو ربادا، مشفیق الرحیم،عادل راشد، جوئے روٹ،سنگا کارا، محمد شامی،روہت شرما،اسٹیون اسمتھ،مچل اسٹارک، بین اسٹوکس، پال اسٹرلنگ، عمران طاہر، ڈیل اسٹین،روس ٹیلر، برینڈن ٹیلر،ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، کرس ووئکس اور دولت زدران کے نام شامل ہیں۔

ویمن ٹیم کیلیے نامزد پاکستانی کرکٹرز میں سے اس دہائی میں ثنا میر نے 120وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 1305رنز بھی بنائے،جویریہ خان نے پاکستان کیلیے سب سے زیادہ 2586رنز اسکور کیے،مینز اور ویمنز ڈریم ٹیموں کا فیصلہ آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔