news
English

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: بھارت اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی

گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: بھارت اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی

میگا ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل مقابلہ 29 جون (ہفتہ) کو بارباڈوس کے مشہور کینسنگٹن اوول میں ہوگا۔ 
ٹی20 ورلڈ کپ 2024 فائنل شیڈول:
فائنل مقابلہ- 29 جون، شام 7:30 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) 
کینسنگٹن اوول، بارباڈوس میں جنوبی افریقہ بمقابلہ بھارت
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر 10 سال بعد فائنل میں پہنچی ہے۔ 
بھارت نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اب ٹائٹل کے مقابلے میں ہندوستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ 
ٹی-20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی سورمائوں نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اب اس کا ٹائٹل کے لئے جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا۔ بھارت نے 2022 کےورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا حساب بھی چکادیا ہے۔ دو سال قبل انگلینڈ نے ٹیم انڈیا کو سیمی فائنل میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔  
سیمی فائنل میں172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے بلے باز کوئی بڑی شراکت نہ کر سکے۔ انگلینڈ کی آدھی ٹیم 50 رن کے اندر ہی آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد ٹیم انڈیا کی جیت محض رسمی طور پر رہ گئی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم پورے 20 اوور بھی نہ کھیل سکی اور 103 پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل نے سب سے زیادہ تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔  
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔ ہندوستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی اور ٹیم نے اسکور بورڈ پر171 رنز بنائے۔ حالانکہ بارش نے ٹیم انڈیا کی اننگز میں کئی بار مداخلت کی لیکن روہت شرما کے 57 رن اور سوریا کمار یادو کے 47 رن کی بدولت بھارت اپنے اسکور کو 171 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ آخری اوورز میں ہاردک پانڈیا نے 23 رنز کی اور رویندر جڈیجہ نے 17 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ 172 کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترنے والی انگلینڈ کی ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ کپتان جوس بٹلر سے شروع ہوا جو آخر تک نہیں رکا۔
انگلینڈ کی آدھی ٹیم 50 رنز کے اندر ہی پویلین لوٹ گئی۔ کپتان جوس بٹلر نے 23 اور ہیری بروک نے 25 رنز بنائے۔ 15 اوورز تک انگلینڈ 86 رنز پر 8 وکٹیں گنوا چکا تھا۔ چونکہ ابھی صرف 2 وکٹیں باقی تھیں، اس لیے 5 اوورز میں 86 رنز بنانا تقریباً ایک ناممکن کام لگ رہا تھا۔  
انگلینڈ کا آغاز اچھا تھا کیونکہ ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 3 اوورز میں 26 رنز بنائے تھے۔ لیکن اگلے 23 رنز کے اندر ہی انگلش ٹیم کے 5 بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ ایک وقت میں ٹیم کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز تھا۔ درحقیقت پہلے 26 رنز انگلینڈ کے کسی بھی دو کھلاڑیوں کے درمیان سب سے بڑی شراکت داری تھی۔ انگلینڈ کی شکست کی سب سے بڑی وجہ کسی بھی بڑی شراکت کا نہ ہونا تھا۔ ٹیم کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔