news
English

انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو سوشل میڈیا پر دہشتگرد کہا جانے لگا

رواں برس کے آغازپرجب بھارت نے ویزا نہیں دیا تھا تو سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے دہشتگرد کہنا شروع کردیا تھا، بولر

انگلش فاسٹ بولر ثاقب محمود کو سوشل میڈیا پر دہشتگرد کہا جانے لگا PHOTO COURTESY: ECB

انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود کو سوشل میڈیا پر دہشتگرد کہا جانے لگا۔

ثاقب محمود کو دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹیسٹ اور ٹوئنٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، 22 سالہ ثاقب نے کہاکہ رواں برس کے آغاز پر جب بھارت نے ویزا نہیں دیا تھا تو سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے انھیں دہشتگرد کہنا شروع کردیا تھا۔ جنوری میں دورہ بھارت کیلیے انگلینڈ لائنز کا حصہ بنایا گیا تاہم ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ٹام بیلی کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا تھا۔

ثاقب نے کہاکہ اچانک مجھے دہشتگرد کہا جانے لگا جبکہ میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا تھا، لوگ سمجھتے تھے کہ شاید مجھے ٹور پر جاکر کچھ کرنا تھا، میں ان باتوں کو بھلا نہیں سکا ہوں۔