news
English

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: قومی اسکواڈ18 سے کم کرکے 15رکنی کیاجائیگا

میگا ایونٹ میں 20 شریک ٹیموں میں سے پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے ابھی تک ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024:  قومی اسکواڈ18 سے کم کرکے 15رکنی کیاجائیگا

آئندہ ماہ سے امریکا میں شروع ہونے والے میگ اایونٹ ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی جانب سے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹیم کی تراش خراش کے لیے تیار ہے جس کے باعث 18 رکنی اسکواڈ سے تین کھلاڑی باہر ہوجائیں گے۔ ٹی 20 اسکواڈ میں ابرار کو موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ محمد عثمان، آغا سلمان اور عرفان خان نیازی میں سخت مقابلہ ہے، ان تینوں میں سے کوئی ایک کھلاڑی ہی پلیئےنگ اسکواڈ میں شامل ہوسکے گا۔  
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان اگلی جمعرات تک کیے جانے کا امکان ہے۔ 
پاکستان میگا ایونٹ میں شریک واحد ٹیم ہے جس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا تاحال اعلان نہیں کیا ہے، قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی جانب سے 15 رکنی اسکواڈ اور تین ریزرو کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ کے بعد کیا جائے گا۔ 
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان آئی سی سی کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن 24 مئی تک اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔ 
مسٹری اسپنر ابرار احمد کے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ آغا سلمان اور حسن علی کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر رکھا جاسکتا ہے۔ اسی طرح عرفان خان نیازی یا عثمان خان میں سے کوئی ایک ریزرو کھلاڑی کے طور پر ٹیم کے ساتھ جائے گا۔ 
دوسری جانب پی ایس ایل میں زخإی ہونے والے حارث رؤف انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں تاہم انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونے کے لئے اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ 
واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے، اس گروپ کا سب سے بڑا معرکہ پاک بھارت ٹاکرا ہوگا جو 6 جون 2024 کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔