news
English

احمد شہزاد اور عمراکمل نے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا، عبدالرزاق

آل راؤنڈر نے کہا کہ ہمارے سسٹم میں کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافیاں ہوتی ہیں

احمد شہزاد اور عمراکمل نے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا، عبدالرزاق PHOTO: AFP

آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ احمد شہزاد اور عمراکمل نے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا، آغاز میں دونوں شاندار بیٹسمین نظر آتے تھے لیکن بعد ازاں اپنے کیریئر خود تباہ کیے۔

عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد میں اتنی صلاحیتیں تھیں کہ بھارتی بیٹسمینوں سچن ٹنڈولکر اور وریندر سہواگ کو پیچھے چھوڑ جاتے لیکن بعد میں زوال کی جانب گامزن ہوگئے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ ہمارے سسٹم میں کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافیاں ہوتی ہیں،انھیں بلاوجہ ڈراپ بھی کردیا جاتا ہے لیکن ان دونوں کرکٹرزنے اپنے رویوں سے خود اپنے لیے مشکلات پیدا کیں۔