news
English

امریکہ نےبھی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کوری اینڈرسن بھی میگا ایونٹ کے لیے امریکی اسکواڈ میں منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

امریکہ نےبھی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن کو امریکا نے اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرلیا، کورے اینڈرسن 2015ء میں ہونے والے ورلڈ کپ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ تھے۔ دنیا بھر میں مختلف ڈومیسٹک لیگز میں اپنے کارناموں کے لیے مشہور 33 سالہ کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کے لیے پروموشنل ویڈیو میں بھی نمایاں طور پر دیکھے گئے ہیں۔ 
امریکا کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کی قیادت موننک پٹیل کریں گے جبکہ امریکی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ایرون جونز، آندریاس گوز، علی خان، ہرمیت سنگھ، ملند کمار، جیسی سنگھ، نسراگ پٹیل، نتیش کمار اور نوشتش کینجگے شامل ہیں۔ سوربھ نیتھرالوکار، شیڈلے وین شالووک، شایان جہانگیر اور اسٹیون ٹیلر بھی امریکی ٹیم کا حصہ ہیں۔
امریکا کا مکمل اسکواڈ:
ونانک پٹیل (کپتان)، آرون جونز (نائب کپتان)، اینڈریز گوس، کوری اینڈرسن، علی خان، ہرمیت سنگھ، جیسی سنگھ، ملند کمار، نثار پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجیگے، سوربھ نیتھرالواکر، شاڈلے وان شالک وِک ، سٹیون ٹیلراور شایان جہانگیر پر مشتمل ہے۔
ریزرو کھلاڑیوں میں گجانند سنگھ، جوانوئے ڈریسڈیل اور یاسر محمد شامل ہیں۔ 
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق تمام ٹیموں کو 25 مئی تک اپنے اپنے اسکواڈز میں تبدیلیاں کرنے کی اجازت ہے جس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری درکار ہوگی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔ اس مرحلے میں کوالیفائنگ ٹیموں کو ایک بار پھر چار چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جس میں سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو میگا ایونٹ کے فائنل میں پنجہ آزمائی کریں گی۔