news
English

پاکستان اور بھارت کو بھی ہرا سکتے ہیں، امریکی کپتان کا دعویٰ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو ہرانے کے بعد امریکی ٹیم کے کپتان نے بھارت اور پاکستان کے لیے وارننگ جاری کردی۔

پاکستان اور بھارت کو بھی ہرا سکتے ہیں، امریکی کپتان کا دعویٰ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں امریکی ٹیم کے کپتان پاکستان اور بھارت کو بھی ہرانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 
مونانک پٹیل نے کرکٹ پاور ہاؤسز انڈیا اور پاکستان کے لیے ایک جرات مندانہ بیان جاری کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی ٹیم ایک جارحانہ برانڈ کی کرکٹ کھیلتی رہے گی۔  
اس سے قبل امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں کینیڈا کو باآسانی شکست دے کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا اوراب اس کی نظریں پاکستان اور بھارت کو زیر کرنے پر ہیں۔ 
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا امریکا میں آغاز ہوچکاہے۔ ڈیلاس میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو چاروں خانے چت کر دیا اور باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ 
کینیڈا کو ہرانے کے بعد اب امریکی کپتان کی نظریں پاکستان اور بھارت کو زیر کرنے پر ہیں اور وہ دونوں بڑی ٹیموں کے خلاف میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔  
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امریکی کرکٹ ٹیم کے کپتان مونانک پٹیل نے کہا کہ جس طرح کینیڈا کے خلاف جیت کے عزم کے ساتھ کرکٹ کھیلے اسی طرح بھارت اور پاکستان کے خلاف بھی کھیلیں گےاور دونوں ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔،، 
واضح رہے کہ گروپ اے میں امریکا کے علاوہ پاکستان، بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ امریکا اپنا دوسرا میچ ڈیلاس میں ہی 6 جون کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا جب کہ بھارت کے خلاف وہ نیویارک میں 12 جون کو میدان میں اترے گا۔