news
English

عثمان خان کا ملٹری کیمپ میں ٹریننگ کے لیے جوش وخروش کا اظہار

عثمان خان نے گرین شرٹ پہن کر انٹرنیشنل اسٹیج پر اپنا ٹیلنٹ دکھانے کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔

عثمان خان کا ملٹری کیمپ میں ٹریننگ کے لیے جوش وخروش کا اظہار

تجربہ کار بلے باز عثمان خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کا حصہ بننے پر خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ 
حالیہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں اپنا رنگ جمانے کرنے کے بعد، عثمان کی غیرمعمولی کارکردگی نے انہیں مین اسٹریم کا حصہ بنادیا ہے، شائقین کرکٹ نے انہیں پی ایس ایل میں دو سنچریاں اسکور کرتے ہوئے دیکھا، جس میں فی اننگز 107 رنز کی بے مثال اوسط تھی۔ ملتان سلطانز کو پی ایس ایل 9 کے فائنل تک پہنچانے میں ان کی شراکت داری نے اہم کردار ادا کیا۔ 
ایک مقامی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے، عثمان خان نے کرکٹ کے مقاصد کے لیے متحدہ عرب امارات میں رہنے کے باوجود پاکستان کے لیے کھیلنے کی اپنی اہلیت پر زور دیا۔ انہوں نے گرین شرٹ پہن کر بین الاقوامی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "میرے پاس اب بھی پاکستانی پاسپورٹ ہے اور میں اس ملک کے لیے کھیلنے کا اہل ہوں جہاں سے میں نے اپنا کرکٹ کیریئر شروع کیا تھا۔ میں صرف کرکٹ کے مقاصد کے لیے متحدہ عرب امارات میں آباد ہوا ہوں۔ عثمان نے کہا کہ اگر میں آنے والے دنوں میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں تو یہ خواب سچ ہونے سے کم نہیں ہوگا۔،، 
مزید برآں، عثمان خان نے میدان میں ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کے اپنے عزم پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ "ظاہر ہے کہ آپ جس ملک میں رہتے ہیں اس کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا آپ کا مقصد ہوتا ہے۔ میں فٹنس ٹریننگ کیمپ میں اپنا نام دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ امید ہے کہ جس طرح میں نے پی ایس ایل 9 میں بیٹنگ کی تھی جہاں میں نے صرف سات اننگز میں تین ناقابل شکست اننگز کھیل کر 430 رنز بنائے تھے، اگر موقع ملا تو میں اپنے ملک کے لیے ایسا ہی کرتا رہوں گا۔،،
عثمان خان نے کاہ کہ "میں جب بھی اور جہاں بھی کھیلتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ دیئے گئے موقع کا بہترین استعمال کروں۔ کسی بھی مرحلے پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہوگا۔‘‘ 
عثمان خان نے قومی ٹیم کے لیے وکٹ کیپر اور ہارڈ ہٹنگ بلے باز کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کرکٹ میں مختلف کرداروں کے لیے اپنی موافقت کو اجاگر کیا۔ 
عثمان خان نے کہا کہ مجھے بیٹنگ کے علاوہ وکٹ کیپنگ کرنا بھی پسند ہے۔ میں نے ملتان سلطانز کے لیے انتہائی کامیابی کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی اور اگر موقع ملا تو اپنے ملک کے لیے بھی ایسا کرسکتا ہوں۔،، 
آخر میں، عثمان خان نے کہا کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں ترجیحی بلے باز بننے کی خواہش رکھتے ہیں انہوں نے اپنی بات چیت میں ٹیم کی ضروریات کے مطابق کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا۔
اپنی بات مکمل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں کسی بھی آرڈر پر بیٹنگ کرسکتا ہوں کیونکہ میں عام طور پر کھیل کو آگے بڑھانے میں یقین رکھتا ہوں۔ میں ہمیشہ وکٹ پر اپنے وقت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہوں،"