news
English

ٹی20 ورلڈکپ2024: کس ٹیم کی بیٹنگ لائن اَپ سب سے مضبوط ہے؟  

مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں جہاں 175 برابر کا اسکور ہوتا ہے، تمام ٹیموں کے پاس جیتنے کا موقع ہوتا ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ2024: کس ٹیم کی بیٹنگ لائن اَپ سب سے مضبوط ہے؟    

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سب سے طاقتور بیٹنگ یونٹس کا ناموں کا اعلان کردیا۔ اس فہرست میں ٹیم ویسٹ انڈیز کو ٹاپ پر رکھا گیا ہے جبکہ پاکستان آخری نمبر پر براجمان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں سات ٹاپ ٹیمز پر مشتمل اپنی مضبوط بیٹنگ لائنز کی فہرست جاری کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے اپنی مضبوط بیٹنگ لائن کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کو پہلے، آسٹریلیا کو دوسرے، جنوبی افریقہ کو تیسرے، انگلینڈ کو چوتھے، نیوزی لینڈ کو پانچویں، بھارت کو چھٹے جبکہ پاکستان کو ساتویں یعنی آخری نمبر پر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں 225 کا ہدف بھی حاصل ہوتے ہوئے بھی دیکھا ہے، رواں ورلڈکپ ایڈیشن میں جہاں زیادہ تر اسکور175 ہے، وہاں اوپری نمبروں پر کھیلنے والے پاور ہٹرز اہم کردار کریں گے اور وہی 4 ٹیمیں میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرتی نظر آئیں گی جس کے بلے باز شروع میں ہی زیادہ رنز بنا کر دبائو قائم کریں گے۔ 

قبل ازیں مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیا تھا، انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہرہوجائیں گی۔