news

بھارت، سری لنکا ون ڈے سیریز: ویرات کوہلی نئے ریکارڈز بنانے کو تیار

بھارت کے اسٹار کرکٹر لیجنڈز کی فہرست میں شامل ہونے سے محض چند قدم کی دوری پر ہیں۔

بھارت، سری لنکا ون ڈے سیریز: ویرات کوہلی نئے ریکارڈز بنانے کو تیار

بھارتی ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں ایک مرتبہ پھر نئے ریکارڈز بنانے کا موقع مل گیا۔ 
سابق کپتان و مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی 50 اوورز کےفارمیٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر کی فہرست میں شامل ہونے سے محض چند قدم دور رہ گئے ہیں۔ 
بھارتی کرکٹر کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں ون ڈے انٹرنیشنلز میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 152 رنز درکار ہیں، فی الحال سچن ٹنڈولکر 18 ہزار 426 رنز کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کے کمارا سنگاکارا 14 ہزار 234 رنز بناکر دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ 
ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کوہلی کے پاس سب سے زیادہ ففٹیز اسکور کرنے کا موقع بھی موجود ہے، وہ 72 نصف سینچریز کیساتھ سارو گنگولی کے کیساتھ موجود ہیں، محض ایک نصف سینچری انہیں ایم ایس دھونی کے ریکارڈ کے برابر لاکھڑا کرے گی جو 73 نصف سنچریوں کے ہمراہ کرکٹ لیجنڈز کی فہرست میں موجود ہیں۔ 
اسی طرح کوہلی نے سری لنکا میں 48.95 کی اوسط سے 1,028 رنز بنائے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہیں آئی لینڈرز کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنے اور مہندرا سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑنے کیلئے مزید 213 رنز درکار ہیں جبکہ دھونی 1,240 رنز کیساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔