news
English

وقاریونس نے کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ آج پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں

وقاریونس نے کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا فوٹو: اے ایف پی

بولنگ کوچ وقاریونس نے کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ آج پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں، سابق کپتان لاہور میں تربیتی کیمپ مکمل ہونے کے بعد اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سڈنی گئے تھے، انہوں نے پہلے ہی پی سی بی کو مطلع کر دیا تھا کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے موقع پر دستیاب نہیں ہوں گے، بارش کی وجہ سے یہ مقابلہ ہی ممکن نہیں ہو سکا۔

یاد رہے کہ وقار یونس چند ماہ میں مستقل طور پر پاکستان منتقل ہونے کا ارادہ پہلے ہی ظاہر کرچکے ہیں۔