news
English

سری لنکن کپتان کی چائے پیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سری لنکن کپتان تھریمانے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورے سے انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے

سری لنکن کپتان کی چائے پیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تصویر: ٹویٹر

پاکستان کے دورے پر کراچی میں موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ چائے کا کپ ہاتھ میں تھامے اپنے پرستاروں سے مخاطب ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ان کے لیے بے حد خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم آپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں ہم سری لنکا کی چائے کی طرح اچھے ہیں۔ 


9 سیکنڈ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس پر پاکستان سے اور دنیا بھر سے لوگوں نے ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کی کامیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔


رواں برس کے شروع میں پاکستانی حدود میں گرفتار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ چائے کا کپ ہاتھ میں تھامے چائے اور پاکستانی  حکام کی تعریف کرتے نظر آئے تھے۔ 
 

Yess you heard it right !!
We are as good as our tea ☕
Best of Luck Pakistan 🇵🇰 #PakVsSri #Cricket pic.twitter.com/w6MydInq7m

— Lahiru Thirimanna (@thiri66) September 26, 2019

Enjoy your time here legend.
Btw we have some FANTASTIC memories with tea

— Wazir (@HobbyThinking) September 26, 2019

Tea 🤣 bari yaadain hain hamari is kay saath 😉

— mahnoor tariq (@mahnoor_1996) September 26, 2019

HAHAHA. Pakistani tea is fantastic too 😃

— Ashar Jawad (@AsharJawad) September 26, 2019

 

Am sure u r not trolling india😱 bcz Tea is fantastic 😃
Btw welcm to Pakistan😇

— Javaria Rao (@RaoJavaria) September 26, 2019

 

پاکستانی مداحوں نے سری لنکن کپتان کی ویڈیو کو بھارتی پائلٹ کی ویڈیو سے جوڑتے ہوئے اس پر اپنے انداز میں تبصرے کیے ہیں۔  


دوسری جانب پاکستان میں چار سال کے بعد کوئی غیرملکی ٹیم کرکٹ کھیلنے کے لیے آئی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔