عاقب جاوید کو کوئی حق نہیں کہ وہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر کوئی تبصرہ کریں۔ وقار یونس
پاکستان کے بالنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید پی ایس ایل کے دوران لاہور قلندرز کے چھ سات سال تک ڈائریکٹر رہے مگر ان کی ٹیم اگلے رائونڈز کے لیے کوالیفائی نہ کرپائی اس لیے عاقب جاوید کو کوئی حق نہیں کہ وہ قومی ٹیم کی پرفارمنس پر کوئی تبصرہ کریں۔
فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کمنٹری کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ انہوں نے عاقب جاوید کو قومی ٹیم کی مینیجمنٹ پر تنقید کرتے سنا اور انہیں اس پر بہت افسوس ہوا۔ کسی دوسرے پر انگلی اٹھانے سے پہلے عاقب جاوید کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اگر وہ خود اس قابل ہوتے تو پی ایس ایل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو فائنل جتواتے یا کم از کم فائنل تک تو لے کر آتے۔ مگر ان کی نااہلی کے باعث ایسا نہ ہوا اور لاہور قلندرز ابتدائی مراحل میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
@waqyounis99 : You know what really surprise me, the other day I was listening to @AJavedOfficial. He was criticising the management & @captainmisbahpk & I was thinking he is been the director of @lahoreqalandars & they have never qualified. He has no right to comment on that. pic.twitter.com/FP1AwNJo1f
— Hassam (@Hassam_gt) October 16, 2019
اس سے پہلے لاہور میں کھیلی گئی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کے وائٹ واش ہونے پر عاقب جاوید نے مصباح الحق اور وقار یونس سمیت ٹیم مینیجمنٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو قومی ٹیم میں شامل کرنا مصباح الحق اور وقار یونس کا فیصلہ نہں ہوسکتا ان پر کسی اور نے دبائو ڈالا ہوگا۔ جس کے ردِ عمل میں وقار یونس نے بھی عاقب جاوید کو کھری کھری سنادیں